افغان طالبان کے 20فیصد سے زائدرہنمابم دھماکوں ،خودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ ، تہلکہ خیز انکشافات

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی تحقیقاتی ادارے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں افغان طالبان کے حکومتی ڈھانچے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات،مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے 20فیصدسے زائدرہنمابم دھماکوں اورخودکش حملوں کے سٹرمائنڈ ہیں،دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی33 رکنی کابینہ میں 13سے14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں، افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند، نائب وزیراعظم، افغان عبوری وزیرداخلہ سراج الدین حقانی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سمیت دیگرکئی وزرائکے نا م عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں،پابندیوں کی موجودہ فہرست میں طالبان سے وابستہ مجموعی طورپر 135افراداور 5 اداروں کے نام بھی شامل ہیں،مزید برآں افغان رہنماوں کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری پر پابندیاں عائدہیں۔