راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو دور کرینگے، بانی، بشریٰ کی رہائی کےلئے کوششیں تیز کر دیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بشریٰ کی طبیعت ناساز ہے،جلد رہائی اور بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے، بشریٰ کی حالیہ سرجری کے بعد فیملی سے ملاقات ہوئی ہے تاہم مکمل صحتیابی تک ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے، بانی سے اہلخانہ اور وکلاءکی ملاقات بھی کرائی جائے،سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، پارٹی فیصلوں کی پیروی کرے گی اگر اچکزئی کو کوئی تحفظات یا ناراضگی ہے تو اسے دور کیا جائے گا، مردان جلسے میں ان کی عدم شرکت پر ابھی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ،تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی جا سکتیں،بیرسٹر گوہر نے مزید کہا پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
بانی، بشریٰ کی رہائی کیلئے کوشیں تیز کردیں: بیرسٹر گوہر


















