لندن: (مشرق نیوز) برطانیہ کے لوکل کونسل انتخابات میں حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی ،ریفارم یوکے نے 382 نشستوں کےساتھ دونوں بڑی جماعتوں پر برتری حاصل کرلی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق کیئر سٹارمر کی لیبر پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، کنزرویٹو251 ،لیبر پارٹی کو 249 نشستوں پر کامیابی ملی،لبرل ڈیموکریٹس 245 نشستیں جتنے میں کامیاب ہوگئے۔
لوکل انتخابات میں بدترین کارکردگی کے باوجود کیئر سٹارمر نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا نتائج سخت و مایوس کن ہیں، ملک کو افراتفری میں چھوڑ کر نہیں جاوں گا، 5سالہ مدت پوری کروں گا،لیبر پارٹی نے کچھ غیر ضروری غلطیاں کیں،بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔
برطانیہ کے مقامی انتخابات میں حکمران جماعت سب سے پیچھے



















