اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم فلیگ شپ پروگرام ،زرعی انقلاب آئے گا، عظمیٰ بخاری


لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت نے بےروزگار ،بے زمین افراد کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا،حکومت اپنی چھت اپنا گھر اور بے گھر افراد میں مفت پلاٹس کی تقسیم جیسے منصوبے بھی متعارف کرا چکی ،نئی سکیم کے تحت زرعی شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہااپنا کھیت اپنا روزگار سکیم وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام ہے ،زرعی انقلاب آنے سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے،حکومت دیہاتیوں کو زمین فراہم کرنے کےساتھ 50 ہزار سے اڑھائی لاکھ تک گرانٹ بھی دے گی، مجموعی طور پر 160 ارب مالیت کی اراضی تقسیم کی جا رہی ہے جو صرف کاشتکاری کےلئے استعمال ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہامریم نواز دعوﺅں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں،کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر اور ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئیں،اقدامات کے نتیجے میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کو ترجیح بنا لیا۔