کم آمدن طبقے کےلئے فونز کا حصول مشکل ، FBR نے کسٹم ویلیو بڑھا دی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کم آمدنی والے طبقے کےلئے سمارٹ فونز کا حصول مشکل ، ایف بی آر نے پرانے و استعمال شدہ فونز کی کسٹم ویلیو بڑھا دی۔

نئی ویلیو ایشن رولنگ کے بعد کمرشل بنیادوں پر درآمد ہونے والے استعمال شدہ فونز مہنگے ہو جائیں گے،نئی رولنگ میں سب سے زیادہ اضافہ گوگل پکسل فونز کی ویلیو میں دیکھا گیا ، درآمدی قیمت اور پی ٹی اے ٹیکسز میں نمایاں اضافے کا براہ راست بوجھ صارفین پر پڑےگا۔