منی لانڈرنگ کےخلاف ملک گیر کریک ڈاون کا فیصلہ ،خصوصی مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ قائم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)منی لانڈرنگ کےخلاف ملک گیر کریک ڈاون کا فیصلہ ،ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں خصوصی مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ قائم ، مشکوک ٹرانزیکشنز پر فوری ایکشن ہوگا، اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک کے تحت ایس او پی جاری کردئیے گئے،ایس او پی کا مقصد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات کو شفاف بنانا ہے۔

ایف آئی اے کے تمام زونز میں ”فنانشل انٹیلی جنس ڈیسک“ قائم ہوں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینک کا افسر فنانشل انٹیلی جنس ڈیسک کا سربراہ ہوگا،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے موصول رپورٹس پر فوری کارروائی کا طریقہ کار طے ، منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات ،پراسیکیوشن کا نظام مزید فعال بنا دیا گیا،متوازی فنانشل انویسٹی گیشن کےلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی۔