پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ملاقات شیڈول نہیں:اسماعیل بقائی

اسلام آباد: ( ) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان کسی قسم کی کوئی ملاقات شیڈول نہیں ۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ، اعلیٰ حکام سے پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی امور پر بات ہوگی۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا امریکہ کی مسلط جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی کے امور پر بھی بات ہوگی، دورے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ، پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایران اپنے مشاہدات پاکستان کو فراہم کرے گا۔