نیویارک:(بیورورپورٹ)سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے بھارت صرف جہنم نہیں بلکہ نسل کشی سے بھرا ہوا جہنم ،سکھ برادری کو دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔
اپنے بیان میںگرپتونت سنگھ پنوں نے کہاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دینا درست ،مختلف حکومتوں کے ادوار میں سکھوں کےخلاف مبینہ نسل کشی کی گئی ،موجودہ مودی حکومت کے تحت سکھوں کو معاشی تباہی و نسلی صفائی جیسے اقدامات کا سامنا ہے۔
سکھ رہنما نے کہا خالصتان کے حامی سکھ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کےلئے عالمی ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں،بھارتی نژاد امریکی ہندوﺅں کےلئے امریکن وفاداری ٹیسٹ متعارف کرایا جائے۔
بھارت نسل کشی سے بھرا ہوا جہنم ہے،گرپتونت سنگھ پنوں


















