اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک،اے ڈی بی نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی،نیا پلان 5 سال پر محیط ،مقصد معیشت کو مضبوط و بہتر بنانا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا پرائیویٹ بزنس کو سپورٹ فراہم کی جائےگی، نوکریاں بڑھانے پر توجہ، خواتین اورعام لوگوں کو زیادہ مواقع ملیں گے، تعلیم و ہنر بہتر کیے جائیں گے، اے ڈی بی پہلے سے پاکستان کی مدد کر رہا ہے اب مزید تعاون ہوگا،منصوبے کے تحت بجلی و صاف توانائی پر کام ہوگا، زراعت و پانی کے مسائل حل کیے جائیں گے، سیلاب ، موسمیاتی خطرات سے بچاو کے منصوبے بھی پلان میں شامل ہےں، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کرینگے۔
اے ڈی بی نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے نیا پلان بنا لیا


















