پاکستان کیلئے اچھی خبر، یورپی سرمایہ کاری بینک کا 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کیلئے اچھی خبر، یورپی سرمایہ کاری بینک نے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کےلئے 100 ملین یورو مختص ،21 لاکھ گھروں کی تعمیر نو کی جائے گی،کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کےلئے 60 ملین یورو مختص کیے گئے ،2 فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر سے 22 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا، روزانہ 30 کروڑ لٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا،منصوبے یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی کا حصہ ہیں،معاہدوں کا اعلان اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے موقع پر کیا گیا۔

یورپی انویسٹمنٹ بینک حکام نے کہا گلوبل گیٹ وے حکمت عملی کے تحت پاکستان میں ترقیاتی سرمایہ کاری بڑھی،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے و پائیدار ترقی کیلئے تعاون کریں گے،کمزور طبقات کیلئے محفوظ رہائش اور صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے، ای آئی بی کی پاکستان میں دوبارہ سرمایہ کاری سے شراکت داری مزید مضبوط ہو گی،گھروں کی تعمیر میں عوامی شمولیت ،ماحولیاتی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔