لاہور:( کامرس رپورٹر)نجی ایئرلائن فلائی جناح نے اندرون ملک پروازوں میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے کوئٹہ کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
ایئرلائن حکام کے مطابق 13مئی سے لاہور اور کوئٹہ کے درمیان دوطرفہ پروازیں شروع کی جائیں گی ،پروازیں ہفتے میں 3 دن بدھ، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی ،تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل روٹ کیلئے ایئربس A320 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔
نجی ایئرلائن فلائی جناح کی اندرون ملک پروازوں میں توسیع



















