اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا 47 سال بعد امریکہ ،ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا یا،پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں 21 گھنٹے بات چیت ہوئی،حرمین شریفین کی پاسداری کےلئے جان بھی حاضر ،پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت پہلگام واقعہ کا بے بنیاد الزام لگا کر پاکستان پر حملہ آور ہوا، پاکستانی قوم نے معرکہ حق میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاک افواج نے عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
اسحاق ڈار نے کہا دنیا کو پیچیدہ چیلنجز درپیش ،اجتماعی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، فلسطین کی آزادی کےلئے صدر ٹرمپ سے بات کی، جنگ بندی کے نتیجے میں فلسطین میں خونریزی رکی نہیں تو کمی ضرور آئی ،مسئلہ کشمیر ،فلسطین کا حل ترجیح ہے، مسئلہ کشمیر کے حل اور آزادی تک خطے میں کشیدگی برقرار رہے گی۔
47 سال بعد امریکہ ،ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا یا،اسحاق ڈار



















