اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا


نیویارک: (بیورورپورٹ) اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کےلئے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

یو این کوآرڈی نیٹر جارج موریرا ڈا سلوا نے کہا توجہ کھاد کی ترسیل پر ہوگی، کھاد اور خام مال لے جانے والے جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششیں ہیں۔

اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا سمندری تجارت میں خلل سے غذائی بحران کا خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں،انسانی بحران سے بچنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔