بھارت نے اب کوئی پنگا لیا تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے،خواجہ آصف


سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے مودی حکومت پھر فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے،بھارت نے اب کوئی پنگا لیا توکولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھارت اپنے لوگوں یا قید پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کردہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، پاکستان ائیرفورس نے بھارت کو اندر گھس کر مارا اب کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، ایک سال قبل بدترین ذلت پر ساری دنیا اور عوام بھارتی حکومت کو جوتے مار رہے ہےں۔

وزیر دفا ع نے کہا پاکستان امریکہ ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہا ہے،دعا کریں کامیابی ملے،بات چیت کے عمل پر بات کرنا مناسب نہیں۔