عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:اسحاق ڈار

( )نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے۔

اسحاق ڈار نے گلوبل صمود فلوٹیلا واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عالمی سمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانیوں میں روکنا غیر قانونی اقدام ، کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد میں رکاوٹ ناقابلِ قبول ہے، عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے، فلوٹیلا پر موجود تمام امدادی کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے۔