نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے گرویدہ،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کےلئے مثبت پیشرفت قرار دےدیا۔
پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاوس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ایران کی ایک اور فتح اور پاکستان کےلئے اعزاز کا نشان ہے،مودی شاید پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے چاہتے تھے مگر بھارت خود تنہا رہا گیا۔
دفاعی تجزیہ کار Pravin Sawhney نے وزیر اعظم کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا شہباز شریف نے شاندار کام کیا،مصنف Atul Khatri نے دنیا میں امن کےلئے ثالثی کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کےلئے ٹوئٹ کروں گا۔
مصنف اور دانشور Jayant Bhandari نے جنگ بندی کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دکھا دیا اچھے رہنما تلاش کر سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار Abhijit Iyer-Mitra نے وزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ بندی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ثالثی کےلئے مہارت درکار ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی خطرہ مول لینے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے، پاکستان نے دونوں کو بخوبی انجام دیا۔
صحافی ادیتا مینن نے لکھا شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر 14 روزہ جنگ بندی کےلئے داد کے مستحق ہیں، دونوں طرف سے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ،فلمی نقاد کے آر کے نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر نہ صرف خلیجی خطے بلکہ پوری دنیا کو بچایا ،دنیا کے اختتام تک آپ کو ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
”ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائےگا“،بھارتی بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے گرویدہ


















