انطالیہ: (مشرق نیوز)وزیراعظم سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس کی ملاقات ،امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچا یا ،خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار اورخوشگوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورت حال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا،لبنان میں کامیاب جنگ بندی میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال، پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان ،امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعد بولس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کےلئے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا اور خطے میں استحکام کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف جنگ، معاشی ترقی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاکستان کےساتھ تعاون بڑھانے میں امریکی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماوں سے بھی خوشگوار ملاقاتیں کیں،ترک صدر رجب طیب اردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے ملاقاتوں میں عالمی ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی سی بی کا سعودی عرب میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا: ریما خان
مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ کی گلگت بلتستان الیکشن کیلئے امیدواروں پر مشاورت
ٹرمپ مذاکرات کی ٹیبل کو ہتھیار ڈالنے کی میز بنانا چاہتے ہیں:ایران
ریڈ زون جانیوالے تمام راستے بن، اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
بجلی شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ ، ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری
سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر مل گئے: سٹیٹ بینک آف پاکستان
یاہو، ٹرمپ، پیوٹن انسانی حقوق کے شکاری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
امریکی نائب صدر آج ایران سے مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے، سفارتی ذرائع
شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل


















