فیلڈ مارشل طالبان کے جبر سے نجات دلائیں، افغان شہری کی اپیل

کابل(مشرق نیوز)افغانستان میں طالبان رجیم کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آ کر افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی،افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، رپورٹس کے مطابق ویڈیو ننگرہار میں طالبان کے کور ہیڈکوارٹر کے سامنے ریکارڈ کی گئی ہے،افغان شہری نے ویڈیو میں فیلڈ مارشل کے نام پیغام دیتے ہوئے پاکستان اور عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے،ویڈیو میں شہری کا کہنا ہے غربت اور بے روزگاری کے باعث افغانستان کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور خودکشی جیسے انتہائی اقدامات پر مجبور ہو رہے ہیں،شہری نے طالبان کے امیر ہیبت اللہ کے طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں اس جبر سے نجات دلائی جائے،ویڈیو میں افغان شہری کو کہتے سنا جا سکتا ہے فیلڈ مارشل کے ایران سے متعلق حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، اللہ آپ کی مدد فرمائے اور ہمیں بھی اپنی پناہ میں رکھے، اللہ آپ کو کامیابی عطاءفرمائے۔