انطالیہ: (مشرق نیوز)وزیراعظم سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس کی ملاقات ،امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچا یا ،خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار اورخوشگوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورت حال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا،لبنان میں کامیاب جنگ بندی میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال، پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان ،امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعد بولس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کےلئے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا اور خطے میں استحکام کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف جنگ، معاشی ترقی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاکستان کےساتھ تعاون بڑھانے میں امریکی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماوں سے بھی خوشگوار ملاقاتیں کیں،ترک صدر رجب طیب اردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے ملاقاتوں میں عالمی ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنگلاتی آگ کا دھواں، کینسر کی مختلف اقسام کے خطرات میں اضافے کا سبب
گلگت بلتستان انتخابات: ریٹرننگ و میڈیا افسران کی تربیت کا شیڈول جاری
اچھرہ کے علاقہ میں میں گھر سے 3 بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد
پی ایس ایل: راولپنڈیز کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں تو اشرافیہ کے بہتر ہوتے ہیں: حافظ نعیم الرحمن
2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری
پہل گام فالس فلیگ،ایک سال بعد بھی بھارت نے سوالات کے جواب نہیں دئیے: آئی ایس پی آر
تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری ضروری ہے، محسن نقوی کی نیٹلی بیکر سے گفتگو
آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں: پنٹاگون


















