ٹیکس کی مد میں اربوں روپے ریکور کرنے میں بڑی رکاوٹ دور


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد زرعی ترقیاتی بینک کی ریکوری نوٹس کےخلاف پٹیشن پر حکم امتناع خارج ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کو قانوناً ختم (Abate) قرار دےدیا، ٹیکس ریکوری نوٹس پر حکم امتناع ختم ہونے سے ایف بی آر ٹیکس کی مد میں اربوں روپے ریکور کر سکے گا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایسی درخواستیں نئے قانون کے نفاذ کےساتھ خود بخود ختم ہو گئیں، نئے قانون کی واضح ہدایت کے بعد اب معاملے پر مزید سماعت کا اختیار باقی نہیں رہا،فیصلہ جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو نے جاری کیا۔