ماسکو:(مشرق نیوز)بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے امریکہ ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو چین سے بھی مت الجھے۔
روسی میڈیا کو انٹرویو میں بیلاروسی صدر نے کہا ٹرمپ نے ثابت کر دیا امریکہ جتنا طاقتور سمجھا جاتا تھا اتنا ہے نہیں،چین جیسی طاقت کا سامنا نہیں کر پائے گا،امریکہ کے اصل مفادات تیل و گیس کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہے،وینزویلا، کیوبا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسیاں اصل آمریت ہے ۔
الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا امریکہ خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے مگر حقیقی جمہوریت ہے نہ ہی انسانی حقوق کا احترام،اسرائیل کے کہنے پر ہزاروں کلومیٹر دور خودمختار ملک میں سکول پر بمباری سے کئی جانیں ضائع ہوئیں۔
امریکہ ایران کا مقابلہ نہیں کرسکا تو چین سے بھی مت الجھے،بیلاروسی صدر


















