دریاخان،لاہور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)تھانہ بہل کی بستی چانڈیہ میں رقبہ کے تنازع پر 2گروپوں میں جھگڑا ،فائرنگ ،3بھائیوں اور 2 کزنوں سمیت 5افراد قتل ، 3شدید زخمی ہو گئے،پولیس نے لاشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز ،آئی جی پنجاب راو عبد الکریم نے آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان سے رپورٹ طلب کر کے ڈی پی او بھکر کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دےدیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گھر سے 4لاشیں برآمد کرلی گئیں،پولیس کے مطابق مرنے والوںمیں 2 مرد، خاتون اور بچہ شامل ہے،چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا،مقتول حبیب الرحمن سکیورٹی گارڈ اورفیملی کےساتھ رہائش پذیر تھا،اطلاع دینے والے سکیورٹی گارڈ اور اہل محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ۔
دریا خان،3بھائیوں سمیت 5افراد قتل ،اسلام آباد،گھر سے 4لاشیں برآمد


















