پاکستانی حمایت سے اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال توسیع


نیویارک: (بیورورپورٹ) پاکستان کی حمایت،سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں تعینات امن مشن کی مدت 30 اپریل 2027 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ،پاکستان بھی شامل ہے، چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا پاکستان نے امن مشن کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاہم مجوزہ تبدیلیوں پر تحفظات بھی ظاہر کیے، زمینی صورتحال کے پیش نظر فوجیوں کی تعداد میں کمی مناسب نہیں ،شہریوں کے تحفظ اور امن مشن کی موثریت متاثر ہو سکتی ہے۔

قرارداد کے مطابق مشن کا بنیادی مقصد شہریوں کا تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی، امن معاہدے پر عملدرآمد میں معاونت اور انسانی حقوق کی نگرانی ہے جبکہ سلامتی کونسل نے زور دیا ہے کہ ان ترجیحات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔