کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، 50 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی (مشرق نیوز) گلستان جوہر بلاک 11 کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھات لگا کر ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ واجد کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، زخمی کی شناخت 55 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی، مقتول کی لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر جاں بحق اور زخمی موٹر سائیکل پر سوار تھے، نامعلوم مسلح ملزمان نے مقتول کے سر پر گولی مار کر قتل کیا، جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملا، مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید بتانا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین سے بیانات لیے جا رہے ہیں، واقعہ کے حوالے سے تمام پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔