واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بہت جلد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران پر ایک بڑا فوجی حملہ کرنے والا تھا، ایران نے ہم سے مذاکرات کی درخواست کی، اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو واشنگٹن انتہائی سخت جواب دیگا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت شامل ہوگی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت بہت اچھے مذاکرات جاری ہیں، اگر تہران معاہدہ نہیں کرتا تو صورتحال اس کیلئے بہت خراب ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیاں امریکہ کو تباہ کر دیں گی، سوشلسٹ اور کمیونسٹ نظریات کے زیر اثر چلنے والے شہر بدحالی اور گندگی کا شکار ہیں۔
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا: ٹرمپ


















