”لوگوں پر دباو ،بوجھ بڑھا“،سپر ٹیکس کا معاملہ قائمہ کمیٹی جاپہنچا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپر ٹیکس کا معاملہ قائمہ کمیٹی سینٹ میں جاپہنچا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے سپر ٹیکس کامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا آئینی عدالت نے تو کہہ دیا سپر ٹیکس پارلیمان کا اختیار،سپر ٹیکس سے لوگوں پر دباو اور بوجھ بڑھا ،سینیٹر عبدالقادر نے دہرے سپر ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایف بی آر نے اب گرفتاریوں سے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا فروری چل رہا ہے ،2ماہ بعد دوبارہ آپ کے پاس آجائیں گے، بجٹ کا انتظار نہ کریں آپ اوور آل صورتحال پر بریفنگ لیں، چیئرمین ایف بی آر سے اصلاحات پر مکمل پریزنٹیشن لی جائے،آئندہ مالی سال کے بجٹ پر کمیٹی سے معاملے پر مشاورت کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کسی کاروبار کو بند نہیں کیا جائے گا، ضرورت پڑی تو کچھ کیسز میں اقساط کردیں گے۔