کراچی:(بیورورپورٹ) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنماوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔
شرجیل میمن نے کہا خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کم علمی ،آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، افسوس دونوں رہنماوں نے آئین و قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا،وفاقی وزرا کی حیثیت سے بیانات پرسوال پیدا ہوتا آیا وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا2وفاقی وزیر اور اتحادی جماعت مسلسل سندھ حکومت کےخلاف پروپیگنڈا ،سازش میں کیوں مصروف ہیں،وفاق وضاحت دے،ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،ملک پہلے ہی سیاسی و معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، وفاق ،صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔
ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،سندھ حکومت



















