کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کر دیا گیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس آغا فیصل کو گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے نامزد کردیا،جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگے لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا،جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین حکومت کرے گی۔
سانحہ گل پلازہ،جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد



















