بلوچ یکجہتی کمیٹی ،فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہلاک ہونےوالے متعدد دہشتگردوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل، بلوچ یکجہتی کمیٹی ،فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 31 جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کو ناکام بنایا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل دہشتگرد برہان ،حفیظ بلوچ ،عبدالحمید ،راشد سمیت متعدد دہشتگرد مارے گئے،نام نہاد لاپتہ افراد کا بیانیہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کیلئے ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نوجوانوں کو جعلی بیانیہ بناکر جال میں پھنسا کرفتنہ الہندوستان کے حوالے کردیتی ہے، بی وائے سی قوم پرستی کی بنیاد پر ریاست مخالف جذبات ابھارکر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔