پاکستان کے ذمہ قرضوں و واجبات کا حجم 138ارب ڈالر سے متجاوز


اسلام آباد:( بیورورپورٹ)پاکستان کے ذمے بیرونی قرضوں ، واجبات کا حجم 138ارب ڈالر سے متجاوز،قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 3برسوں کے دوران 84فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،صرف سودکا حجم ایک ارب 91کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 3ارب 59کروڑ تک جاپہنچا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سود آئی ایم ایف، عالمی بینک،اے ڈی بی، کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا،پاکستان بیرونی قرضوں پر 8فیصد تک کی شرح سے سود ادا کررہا ہے،سعودی عرب ،چین نے بھی سیف ڈیپازٹس پرسود وصول کیا،سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پرسالانہ 13ارب 32کروڑ ڈالرخرچ ہوئے،پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں 1.71ارب ڈالر اضافہ ہوا،11کروڑ 44لاکھ ڈالر قرض لیا،آئی ایم ایف کو 2.10ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی، 58کروڑ ڈالر سود بھی شامل ہے۔