مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سوگ ،اسلام آباد بار کی ہڑتال


کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سانحہ اسلام آباد ،مجلس وحدت مسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

علامہ صادق جعفری نے کہا دہشتگردی کےخلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی، شہدا کی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

دریں اثناسانحہ اسلام آباد کےخلاف نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناامام بارگاہ دھماکے کےخلاف اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے سوگ اور ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے،ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے،حوصلے پست نہیں ہوں گے،قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کےساتھ کھڑی ہے۔