بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں ،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے واضح کردیاپانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسائل پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا انڈس واٹرکمشنرنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر نئے ڈیم کی تمام تفصیلات طلب کرلیں، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان تمام تفصیلات لینے کاحق رکھتا ہے،بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے،رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی توثیق کردی، مستقبل میں بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے پر ہونے والی سماعت میں حصہ لیا،بھارت غیر حاضر رہا،دونوں فریقین کےلئے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کرکٹ میں سیاست کو ملوث کرنا یا ہتھیار بنانا افسوسناک ہے، بھارت کےخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کھیل کو سیاسی ہتھیارنہ بننے کیلئے کیا تھا، بھارت کرکٹ کو بنگلہ دیش کےخلاف بطور ہتھیار استعمال کرتا رہا،اسلام آباد خودکش دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کے ثبوت عالمی سطح پرپیش کردئیے، داعش حملوں کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں موجود ہے،افغانستان میں داعش کی موجودگی کے ثبوت بھی عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کو تسلیم کرنے کے ایرانی فیصلے کاعلم نہیں، ازبکستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا،تجارت 2ارب ڈالرتک لےجانے پر اتفاق ،پاک ازبک ترجیحی تجارتی معاہدے کو مزید وسیع کیا گیا،قازقستان کے صدر نے وزیراعظم ،صدرمملکت سے ملاقاتیں کیں، سکیورٹی ودفاعی معاملات پر تبادلہ خیال،مشترکہ فوجی مشقوں پر اتفاق ہوا،وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی ساتھ ہوں گے۔