لکی مروت میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 4 خوارج جہنم واصل


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، سکیورٹی فورسز نے 4خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا،مارے جانےوالے بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہابھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ر ہے گا،ناسور کے خاتمے کیلئے عزم استحکام ویژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے چلا رہے ہیں۔