اسلام آباد ہائیکورٹ کابڑا اقدام،میاں بیوی کے درمیان صلح کرادی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کابڑ ااقدام،میاں بیوی کے درمیان صلح کرا دی،قانونی جنگ 3سال چلی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں جذباتی منظر دیکھنے میں آئے، جج اسلام آباد ہائیکورٹ میاں بیوی کو اکٹھے رہنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے، دونوں نے عدالتی حکم نامے پر دستخط کر دئیے۔

عدالت نے خاوند کو بیوی کو تاحیات الگ پورشن میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مرد کا ہی کام ہے عورت کو منا کر رکھے، مردوں کی تربیت کا فقدان ہے،والدین کاگھر چھو ڑ کرآنےوالی عورت کو محبت و احترام ملنا چاہیے،مرد ذرا بیوی کے گھر رہ کر دکھائے، مرد کا کام ہے عورت کو الگ رہائش مہیا کرے،چاروں بچوں سے والدین کی کمرہ عدالت میں ملاقات بھی کرائی گئی، بچوں کو روسٹرم پر بلا کر جسٹس محسن اختر کیانی نے انٹرویو کیے۔