سیﺅل:(مشرق نیوز)عدالت نے سابق صدر جنوبی کوریا یون سک یول کو بغاوت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی۔
فیصلے میں کہا گیا یون سک یول نے آئینی نظام مفلوج کرنے کی دانستہ کوشش کرتے ہوئے فوج کو پارلیمنٹ بھیجا تاکہ قومی اسمبلی کو کام کرنے سے روکا جا سکے،آئینی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی سے ملک کو شدید سیاسی و سماجی نقصان پہنچا،سماعت کے دوران کسی بھی وقت اپنے کیے پر ندامت ظاہر نہیں کی گئی۔
سابق صدرجنوبی کوریا بغاوت کے مرتکب،عمر قیدکی سزا



















