بولڈ ساڑھی میں فوٹو شوٹ پر صبور علی پر عوام کی شدید تنقید

کراچی (مشرق نیوز) معروف اداکارہ اور ماڈل صبور علی کو بولڈ ساری میں فوٹو شوٹ کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے جامنی رنگ کی ساڑھی میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، گلیمرس میک اپ اور منفرد انداز میں اوڑھے گئے پلّو کے ساتھ لی گئی تصاویر میں صبور علی پراعتماد نظر آئیں، انہوں نے مختلف انداز میں پوز دیتے ہوئے تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

تاہم انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے اس لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے فیشن انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے نامناسب تبصرے کئے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایسی ساڑھیوں کی شوقین ہیں جبکہ دوسرے نے لباس کو غیر مناسب قرار دیا، بعض صارفین نے رمضان المبارک کے حوالے سے بھی تنقیدی رائے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صبور علی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انکے اعتماد اور فیشن سینس کو سراہتے ہوئے انہیں خوبصورت اور باوقار قرار دیا۔