تہران،تل ابیب،واشنگٹن،ابوظہبی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)مذاکرات کی خبروں کے باوجود جنگ بے قابو، ایرانی نیول چیف ودیگر اعلیٰ افسر فضائی حملے میں شہید،تہران کے جوابی وار، اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا،عمارتیں زمین بوس،ہر طرف تباہی،پاسداران انقلاب نے ایف 18 سمیت 2امریکی جنگی جہاز بھی مار گرائے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے و تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو روکنے جیسے اقدامات میں براہ راست ملوث تھے،کارروائی رات گئے کی گئی،ایرانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ افسر بھی مارے گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز کی بندش کے اہم کردار ،ہاتھ لوگوں کے خون سے رنگے تھے،ایرانی بحریہ کے کمانڈرکی ہلاکت اسرائیل ،امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کی تازہ مثال ،کارروائی مشترکہ جنگی اہداف کے حصول کےلئے کی گئی ،اسرائیلی فوج ایران کے مختلف اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بناتی رہے گی۔
ایرانی خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق شہر شیراز کے رہائشی علاقے پر امریکی و اسرائیلی حملے میں کھانے کی اشیا کے ڈبوں سے مشابہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈبے پھینکے گئے ،متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے،ممبئی میں ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا براہ راست فوجی حملوں میں ناکامی کے بعد امریکہ ،صیہونی اتحادیوں نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے شیراز کے مختلف علاقوں پر ایسے دھماکہ خیز ڈبے گرائے جو پیکجز کی شکل کے اور کھولتے ہی پھٹ جاتے ہیں۔
ادھرپاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 82 ویں لہر کا آغاز کردیا، ایرانی میزائلوں نے صیہونی علاقوں میں تباہی مچادی، کئی گاڑیاں تباہ ،گھروں کو نقصان پہنچا،تل ابیب میں سائرن بج اٹھے، حیفا ،مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے،خطے میں امریکہ کے 4 فوجی اڈوں و تنصیبات کوبھی نشانہ بنایاگیا،ملکی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت 2 امریکی جنگی جہاز گرادئیے،روسی میڈیا نے دونوں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
دریں اثناایران نے خبردار کرتے ہوئے کہاحملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھل سکتا ہے، باب المندب یمن کے نزدیک آبی گزرگاہ بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے،ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے انکشاف کیا امریکہ نے ایک ملک کےساتھ ملکر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا،امریکہ آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے خلیجی ممالک اور اردن کی درخواست پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ایران کے میزائل و ڈرون حملوں کےخلاف قرارداد منظور کر لی ،100 سے زائد ممالک کی جانب سے حمایت کی گئی،قرارداد میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاآبنائے ہرمز ،باب المندب میں جہازرانی میں مداخلت عالمی امن کےلئے سنگین خطرہ ،موجودہ کشیدگی عالمی تجارت، توانائی کے تحفظ اور سپلائی چین کو متاثر کر رہی ہے۔
قرارداد میں متاثرہ ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت و آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور تمام ممالک نے ایران سے مطالبہ کیا فوری بند ،اشتعال انگیزی سے گریز ،متاثرہ فریقین کو مکمل معاوضہ ادا کرے،امارات کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران کی جانب سے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے خاص طور پر ایسے ممالک میں جو تنازع کا حصہ نہیں
مزید برآں یواے ای، کویت، بحرین، سعودی عرب، قطر و اردن نے مشترکہ بیان میں کہا ایران کے حملے خودمختاری ،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی،کسی صورت قبول نہیں،ایران حملے فوری غیر مشروط طور پر بند کرے،خطے کے ممالک کو غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں کی مزید مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ آرٹیکل 51 کے مطابق دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
رواں سال کی دوسری ملک گیر انسداد پولیو مہم مکمل، تفصیلات جاری کردی گئیں
گلگت بلتستان انتخابات، نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس
بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا
بگ باس شو میں چوہے اور کھانے میں لال بیگ، اداکارہ نے پول کھول دیا
اسحاق ڈار کی مصری و کینیڈین وزرائے خارجہ فون پر خطے کی صورتحال پر گفتگو
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے مذاکرات کیلئے سکیورٹی پر تبادلہ خیال
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
شہباز حکومت کے 2 برس میں قرضوں میں تاریخی اضافہ
ہم اب بھی ایران کیساتھ حالت جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیراعظم
فی الحال امریکہ کیساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا امکان نہیں: ایران


















