واشنگٹن (مشرق نیوز) ایران کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور و فکر کیا گیا ہے۔ سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے جنہوں نے اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور اگلے مذاکرات بھی انہی کی قیادت میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بات پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کم سے کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب 3 روز بعد امریکہ، ایران جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہو رہی ہے، صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ اسی ہفتے ڈیل متوقع ہے تاہم امریکہ، ایران مذاکرات کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں کی جا سکی۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس نے بھی سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا، اجلاس میں نائب صدر کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر جنگ اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوئے، وائٹ ہاوس چیف آف سٹاف، سٹیو وٹکوف، ڈائریکٹر سی آئی اے، چیئرمین جوائنٹ چیفس ڈین کین بھی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے۔
ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ، اہم صلاح مشورے


















