واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی میڈیا نے کہا ہے واشنگٹن ایران کےساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے،مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اتوار کو متوقع ہے،امریکہ ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے 3صفحات پر مشتمل معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں، تجویز ہے امریکہ ایران کے 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اثاثے جاری کرنے کے بدلے ایران افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کرے گا، ابتدائی مرحلے میں امریکہ 6ارب ڈالر خوراک، ادویات کی خریداری کیلئے جاری کرنے کو تیار تھا،ایران کا 27 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ امریکہ نے مسترد کر دیا۔
واشنگٹن کا ایران کےساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور



















