غزہ (مشرق نیوز) اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں مزید 7 فلسطینی شہید جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 773 افراد شہید اور 2171 زخمی ہو چکے ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے اب تک 761 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 549 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 274 افراد زخمی ہوئے۔
غزہ ، اسرائیلی حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید، 24 زخمی


















