اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پولیس سمیت وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم ،چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئیکورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل لارجر بنچ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے یکم اگست 2024 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کیلئے مہلت مانگی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے سے سکیورٹی خدشات پیدا ہوئے،کیس کی وجہ سے زائد العمر ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں موقع دیا جائے، تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔
وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع واپس


















