اسلام آباد: (بیورروپورٹ)بھارت ، افغانستان کاپاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن کا خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کےخلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاونٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاونٹس بھارتی نکلے۔
بیانیہ سازی، کنٹرول اور سٹرٹیجک ڈائریکشن بھارتی اکاونٹس کے ذریعے کی گئی،بھارت اور افغانستان نے عالم اسلام میں بداعتمادی ، تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا، بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران سمیت پورے خطے کےخلاف سرگرم ہے، بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارتکاری ، استحکام پر براہ راست حملہ ہے،ماہرین کے مطابق بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا۔
بھارت ، افغانستان کا پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن کا خطرناک منصوبہ بے نقاب


















