اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس سرفراز ڈوگر نے ماحولیاتی تحفظ کےلئے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج ہے اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔
اپنے بیان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا 3 سال دنیا کے گرم ترین سال قرار پائے ، کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے قبل ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینا قانونی طور پر لازمی ہے، ترقیاتی منصوبے سے قبل ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماحول کے تحفظ کےلئے خصوصی گرین بنچ قائم کر رکھا ،بنچ نباتات اور حیوانات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، عدلیہ نے ماحولیاتی تحفظ کےلئے تاریخی فیصلے دئیے، جنگلات کی کٹائی اور تجاوزات کےخلاف بھی احکامات جاری کیے۔
چیف جسٹس نے کہا فضائی آلودگی میں کمی، ویسٹ مینجمنٹ کی بہتری ، صنعتی آلودگی کے خاتمے کےلئے عدالت نے موثر اقدامات کیے ،عوام سے اپیل ہے وہ فضلہ کم کریں، درخت لگائیں، پانی محفوظ بنائیں اور پائیدار طرز زندگی اپنائیں۔
ماحولیاتی تحفظ کیلئے متحد ہونا ہوگا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ


















