کفایت شعاری اقدامات نافذ،کاروباری اوقات محدود

لاہور: (وقائع نگار)کفایت شعاری اقدامات نافذ، کاروباری اوقات محدودکردئیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8بجے بند کرنا لازمی،ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آﺅٹ لیٹس کو رات10بجے تک کاروبار کی اجازت،ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی،شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقریبات رات 10بجے تک محدود کر دی گئیں ،پابندی گھروں اور فارم ہاﺅسز میں ہونےوالی شادیوں پر بھی لاگو ہوگی۔

حکام کے مطابق فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز ،ہسپتال ،پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز، تنور، بیکریاں، دودھ اور ڈیری شاپس بھی معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

حکومت نے کہااقدامات کا مقصد توانائی کے استعمال میں کمی لانا اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے، خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔