عراقی پارلیمنٹ نے کرد سیاسی رہنما نزار امیدی کو نیا صدر چن لیا


بغداد،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)عراقی پارلیمنٹ نے کرد سیاسی رہنما نزار امیدی کو نیا صدر چن لیا۔

58سالہ امیدی وزیر ماحولیات بھی رہے،2024سے کرد سیاسی جماعت پیٹریاٹک یونین آف کردش کے سربراہ ہیں،عراقی آئین کے مطابق صدر کا عہدہ رسمی نوعیت کا سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب صدر آصف زرداری نے نزار آمیدی کو عراق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے صدر نزار امیدی کی قیادت میں عراق استحکام، ترقی اور قومی ہم آہنگی کےلئے کوششیں جاری رکھے گا،عراق کےساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینگے۔