عوامی خدمت سیاست کا محور، کارکردگی سے اعتماد حاصل ہو رہا ہے:عظمیٰ بخاری

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے عوامی خدمت سیاست کا محور ، کارکردگی سے ہی اعتماد حاصل ہو رہا ہے،پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا لاک ڈاو¿ن مجبوری کے حالات میں لگایا گیا، حالات بہتر ہوتے ہی ختم کر دیا جائے گا، دنیا بھر میں اور بھارت میں بھی حالات خراب ہوئے ہیں، توانائی بحران کے باعث لوڈ شیڈنگ شروع ہوئی، جلد ختم ہو جائے گی، پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے باعث کسی چیز کی کمی نہیں، شیخوپورہ میں 45 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں طور پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سڑکیں، سیوریج، واٹر ٹینک اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا بیوٹیفکیشن منصوبوں سے شہر کا نقشہ بدل جائے گا، بازاروں کے کام جلد مکمل ہوں گے،ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، میڈیا مثبت کاموں کو اجاگر کرے اور تجاویز بھی دے، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، منشیات کےخلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، مثالی گاو¿ں پروگرام کے تحت دیہات میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، 10 روز میں گرین بس سروس شیخوپورہ پہنچ جائےگی، گرین بس میں طلبہ، خواتین اور بزرگوں کےلئے خصوصی سہولیات ہوں گی، ترقیاتی کاموں کے دوران سیفٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن پورے پنجاب میں یکساں ترقی ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنا رہے ہیں۔