لاہور (مشرق نیوز) رواں سال لاہور سمیت پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیس رپورٹ ہو چکے۔ لاہور میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں، رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیس جبکہ لاہور میں رواں سال سے اب تک تین کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافہ کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر صحت حواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ پر مکمل فوکس کیا جا رہا ہے،انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 16 ڈینگی کیس رپورٹ


















