مبینہ کرپشن ریفرنس، وزیراعظم کی بیٹی ،داماد کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور: (کورٹ رپورٹر)مبینہ کرپشن ریفرنس ،عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔

ایف آئی اے سپیشل سینٹرل کورٹ میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے درخواستوں پر سماعت کے بعد رابعہ عمران اور عمران یوسف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 7مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، رابعہ عمران اور عمران یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری بھی لگوائی۔