اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کیے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل


کراچی: (بیورورپورٹ)اینٹی کرپشن کورٹس منتقل کیے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل کردئیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پراحتساب عدالت نے 15 ریفرنسز بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی،احتساب عدالت نے 15 مختلف ریفرنسز میں نامزد ملزموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ و کرپشن کیسز میں بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن بروہی بھی نامزد ہیں ،عدالت نے سندھ کے سابق چیف سیکرٹری اور لینڈ یوٹیلائزیشن ممبر صدیق میمن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔