راولپنڈی :( ) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات ہوئی ۔
سید عاصم منیر نے کہا بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، بلوچستان باصلاحیت، پرعزم، محب وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے، واضح قومی بیانیہ، پائیدار امن و استحکام بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا امن و استحکام سے سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان کے وسائل کو عوامی خوشحالی میں بدلنے میں مدد ملے گی، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ملک کا سب سے متحرک طبقہ ہیں، بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔
پاکستان ، بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل


















